امام خمینی {رہ}کی راہ پرچلنا قابل فخرہے۔ حسن روحانی

IQNA

امام خمینی {رہ}کی راہ پرچلنا قابل فخرہے۔ حسن روحانی

17:21 - June 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1414301
بین الاقوامی گروپ:پچیسویں برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئےآنے والے غیرملکی مہمانوں سےصدر حسن روحانی کی ملاقات

ایکنا نیوز- ایران ریڈیونیوز-اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ امام خمینی کی راہ پرچلنا قابل فخر ہے۔ ڈاکٹرحسن روحانی نے آج امام خمینی کی پچیسویں برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئےآنے والے غیرملکی مہمانوں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے پچاس سے قبل عظیم اسلامی تحریک کاآغاز کیا تھا اور کوئی بھی یہ نہیں سوچتا تھا کہ وہ اتنی کم مدت میں اسلامی تحریک کو درپیش  داخلی اور بیرونی مسائل، روکاوٹوں اور چیلنجوں کے باوجود، تحریک کو کامیاب بنا دیں گے۔صدر حسن روحانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سامراجی طاقتیں، ایرانی عوام کے مستقبل کے معاملے میں مداخلت کرتی تھیں اور ملک کے اہم معاملوں میں فیصلہ ایران کے حکمراں نہیں بلکہ امریکہ اور برطانیہ سمیت بڑی طاقتیں کرتی تھیں لیکن امام خمینی نے اس رویے کی کھل کرمخالفت کی اوراس راستے میں انھیں کامیابی ملی۔ واضح رہے کہ دنیا کے انتیس ملکوں کے مختلف سیاسی، مذہبی اور ثقافتی اور تعلیمی شعبوں سے مربوط چارسو شخصیتیں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی پچیسویں برسی کے پروگراموں میں شرکت کےلئے ایران آئی ہوئی ہیں۔

53270

ٹیگس: حسن ، روحانی ، ایران
نظرات بینندگان
captcha